جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے علاقے نارتھ ڈیل میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شرارتی بندر نے ایک سیکیورٹی فرم کے اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی۔

یہ بھی پڑھیں:بندروں نے 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا شکار ہونے سے کیسے بچایا؟

جنوبی افریقہ میں سیکیورٹی فرم ایم آئی 7 نیشنل گروپ کو نارتھ ڈیل کے علاقے میں اپنے کلائنٹ کی جانب سے خطرے کا سگنل موصول ہوا، اور بات اس وقت سنگین ہوگئی جب یہ سگنلز لگا تار آنے لگے۔

کلائنٹ شاید کسی بڑی مصیبت سے دوچار ہے، یہ سوچتے ہوئے نارتھ ڈیل کی جانب سے سیکیورٹی فورس پر مشتمل کئی ٹیمیں روانہ کی گئیں، مگر جب وہ ٹیمیں کلائنٹ کے گھر پہنچیں تو کُھلا کا سیکیورٹی سگنلز دینے والا ریموٹ گھر میں گھس آنے والے بندر کے ہاتھ لگ چکا ہے، جس سے وہ مستقل سگنلز بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بندروں کی ایک اور خفیہ صلاحیت: وہ بھی انسانوں کی طرح بول سکتے ہیں

سیکیورٹی ٹیموں کو دیکھتے شرارتی بندر نے ریمورٹ سمیت دوڑ لگا دی تاہم وہ اس وقت تک سگنلز بھیجتا رہا جب تک کہ وہ گھر سے دور نہیں چلا گیا۔

ایسی صورت میں جب کہ سیکیورٹی اہلکار بندر کو پکڑنا چاہتے تھے، ان کے کلائنٹ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا اور بندر کو باآسانی فرار ہونے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp