ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کتنے شائقین تھے؟

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے 5 دنوں کے دوران میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) آسٹریلیا کے دروازوں سے 3 لاکھ 50 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حاضری کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس نے 1937 میں قائم 3 لاکھ 50 ہزار 5 سو 34 شائقین کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ 5ویں دن کے پہلے سیشن کے لیے 51 ہزار 3 سو 71 شائقین پہلے ہی آچکے ہیں اور دوپہر کے بعد مزید شائقین آئے۔ 2024 کے ایم سی جی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں زیادہ لوگوں نے شرکت کی جبکہ جنوری 1937 میں سر ڈونلڈ بریڈمین کی قیادت میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اسی مقام پر 6 دن تک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ٹی سی رینکنگ: بھارت کا گراف گرگیا، آسٹریلیا پھر سرفہرست

اس ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کی تعداد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس میں روزانہ 87,242، 85,147، 83,073، 43,867 اور 51,371 کی گنتی کی گئی ہے۔ میلبورن کرکٹ کلب، جو ایم سی جی کو چلاتا ہے، نے 5ویں دن کی تعداد کو کم سمجھا تھا۔

یہ اعداد و شمار 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ایم سی جی میں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی نشاندہی کرتے ہیں جب 90,293 افراد نے بھارت کو پاکستان کے خلاف اور 82,507 نے زمبابوے کے خلاف بھارت کو کھیلتے دیکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp