ڈبلیو ٹی سی رینکنگ: بھارت کا گراف گرگیا، آسٹریلیا پھر سرفہرست

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور شاہین شاہ کی تنزلی، کوہلی کو 6 درجے ترقی مل گئی

اتوار کو ہونے والے بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی ڈبلیو ٹی سی 2023-25 ​​پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن ٹاپ سے گر کر تیسرے نمبر پر آگئی۔

اس شکست نے بھارت کے پوائنٹس فیصد کو 61.11 سے گھٹا کر 57.29 کر دیا۔ جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ جنوبی افریقہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی جاری سائیکل کی نویں جیت نے اس کے پوائنٹس 57.69 سے 60.71 تک پہنچادیے۔ دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے 59.26 پوائنٹس ہیں تاہم اگر وہ سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتتا ہے تو وہ آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

بھارت ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب اپنے باقی 3 کھیلوں میں ایک اور ہار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آسٹریلیا میں تینوں میچ جیت کر بھارت کے کل 64.03 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک برسبین (گابا) میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp