پاکستان کے اسکواش سٹارز ماہ نور علی اور سہیل عدنان نے گرلز اور بوائز اسکاٹش جونیئر اوپن 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرکے اسکواش کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پھر بلند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حذیفہ شاہد نے جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی، ناصر اقبال بیگا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
گرلز انڈر 13 کیٹیگری میں ماہ نور علی نے جبکہ بوائز انڈر 13 کیٹیگری میں سہیل عدنان نے فتح حاصل کر کے پاکستان کے لیے اسکاٹش جونیئر اوپن کا ٹائٹل حاصل کر لیا ۔
پاکستان کی نوجوان ابھرتی ہوئی اسکواش اسٹار ماہ نور علی نے گرلز انڈر 13 کے فائنل میں بھارت کی دیویانشی جین کو 0۔3 سے شکست دے کر چیمپیئنز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:ڈینش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کی 3 بہنوں نے تاریخ رقم کر دی
ماہ نور علی نے 5/11، 5/11 اور 7/11 کی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، ماہ نور نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس سے قبل وہ 2024 یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ اور 2023 میں آسٹریلین جونیئر اوپن اور بورنیو جونیئر اوپن میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل
دوسری جانب بوائز کٹیگری میں سہیل عدنان نے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی، اس کامیابی سے پہلے سہیل نے جون 2024 میں ایشین جونیئر انڈر 13 چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی، اس عمر میں انہیں دنیا کے بہترین جونیئر کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔