سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں شہری علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور دراندازی کی کوشش کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: مسلح افواج کی کارروائیوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان، 684 دہشتگرد ہلاک

پی ٹی وی کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زلول خیل، انگور اڈہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر افغان طالبان اور دہشتگردوں نے دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کی۔

کالعدم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے افغان سرزمین سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دراندازی ناکام، شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد مبینہ افغان طالبان عناصر نے شکست کے بعد مایوسی میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی ہو گئیں۔

مزید پڑھیے: اقوام متحدہ کا  پاک فوج کی فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا خیرمقدم

زخمیوں کو فوری طور پر وانا کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پاک فوج کا مؤثر جوابی آپریشن

پاک فوج نے سرحد پار اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور مؤثر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ میں ملوث افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور مورچے تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی فائرنگ پوزیشنز کو مکمل طور پر غیر مؤثر بنا دیا گیا جس سے مزید کشیدگی کو روکا گیا۔

مقامی ردعمل اور حکومتی مؤقف

مقامی آبادی نے شہری علاقوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کی قندھار میں کارروائی، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے، ہتھیار ذخیرہ کرنے کی سرنگ تباہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فوجی کارروائی کو سراہتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

سiکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ انسداد دہشتگردی کارروائیوں کے تسلسل میں پیش آیا جن کے باعث دہشتگرد گروہوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اسی نوعیت کے واقعات دیر، باجوڑ، اورکزئی، طورخم اور شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن غضب للحق: کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی موثر کارروائیاں

حکام کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

میڈیکل کے تعلیمی اداروں کی منظوری سے متعلق اجلاس، اسحاق ڈار کا معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان میں پہلی بار مالیاتی خسارہ ایک فیصد سے بھی کم، معیشت میں نمایاں بہتری، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا