امریکی ریاست فلوریڈ کے ایک خاندان کا گمشدہ کتا کرسمس ڈے سے ایک دن قبل گھر لوٹ آیا جس پر خاندان کی کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں طوطا لاپتا، تلاش گمشدہ کے اشتہار آویزاں
فلوریڈا کے ایک خاندان کا جرمن شیفرڈ کتا ’مکس ایتھینا‘ گزشتہ 9 دنوں سے گھر سے غائب تھا، لیکن کرسمس ڈے سے ایک دن قبل (24 دسمبر) دوپہر کو اچانک گھر آگیا۔
ایتھینا کے مالک بروک کامر کے مطابق یہ تقریباً دوپہر 2:30 بجے کا وقت تھا کہ دروازے کی گھنٹی بجی، جس پر میں بیدار ہوا اور باہر جاکر دیکھا کہ ایتھینا موجود تھا جو دروازے پر پاؤں پھیر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گمشدہ موزوں کا عالمی دن
لاپتا کتے کو واپس گھرکی دہلیز پر دیکھ کر بروک کامر اور ان کے 4 بچوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے، مذکورہ خاندان نے کتے کے گھر واپس آنے پر اسے کرسمس کا معجزہ قرار دیا۔