محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سال نو پر یکم جنوری سے 6 جنوری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے اور برفباری کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یکم سے 6 جنوری تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں یکم سے 5 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مری اور گلیات میں یکم سے 6 فروری تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں 2 سے 6 جنوری تک بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں 2 سے 5 جنوری تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یکم سے 4 جنوری تک بلوچستان میں بارش ہوگی، جبکہ سندھ کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خوش رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کے دوران مری، ناران، کاغان اور سوات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔