بارش برسانے والا سسٹم آنے کو تیار، کہیں ہوگی بارش اور برفباری، کہیں رہے گا دھند کا راج

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سسٹم کے زیراثر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آزاد کشمیر میں برفباری کی توقع کی جارہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سردی اور دھند کا راج، آج بارش کہاں ہوگی اور برفباری کہاں؟

درجہ حرارت میں کمی کے باعث تھرپارکر سمیت سندھ کے بعض علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر قائد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج شمال اور مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان، مگر کہاں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شام اور رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش اور بعض علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات مری اور گردونواح میں شدید بارش جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث موسم سرد وفاقی دارالحکومت اور گردونواح کے علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 عبدالحکیم تک، ایم 4 فیصل آباد سے شورکوٹ تک، ایم 5 موٹروے رحیم یار خان سے گھوٹکی تک جبکہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 موٹروے بھی شدید دھند کے باعث بند کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش  اور بونداباندی ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردو، گوپس منفی 09، لہہ  منفی08، گلگت منفی 06، استور منفی 05، ہنزہ اور چترال میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ