26 نومبر کو گولی چلائے جانے سے ہی مکرجانا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا، علی امین گنڈاپور

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو اتنا بڑا سانحہ ہوا جس میں 13 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے لیکن وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اس دن گولی چلائے جانے سے ہی مکر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، آپریشن کے دوران صفر سے 278 تک ہلاکتوں کا دعویٰ

جمعے کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ کوئی مناسب بات نہیں کہ ملک کے وزیراعظم ایپکس کمیٹی جیسے اہم ترین فورم پر کہیں کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا پر گولی چلائی ہی نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر والے دھرنے میں 13 کارکنان کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے لیے ہم انصاف مانگتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے عناصر کو روکنا جن کی ذمہ داری ہے وہ پوری کریں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے جرگے کے ذریعے بات چیت کے لیے کے پی حکومت اور قبائلی عمائدین کو کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

واضح رہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر یلغار ہوئی اور سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کرکے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور ایسے عناصر پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں