پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ’ٹریڈ شو‘ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر کے تاجروں، ماہرین معیشت اور طبقہ فکر کے لوگ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام سوات میں منعقد ہونے والے اس ’ٹریڈشو‘میں کاروباری افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بین الاقوامی طرز پر 80 سے زیادہ مختلف اسٹالز لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا
’ٹریڈ شو‘ میں لگائے گئے اسٹالز میں جم سٹون، پینٹنگ، سلام پور چادر، مختلف تاریخی نواردات، خوراک اور دیگر ثقافتی اور روایتی اسٹالز سجائے گئے۔
’ٹریڈ شو‘ میں چین سے آئی ہوئی خواتین نے جم سٹون کے اسٹالوں میں انتہائی گہری دلچسپی ظاہر کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
ٹریڈشو کا انعقاد مقامی کاروبار کو بااختیار بنانے اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کی شاندار مثال ہے، شرکا نے اسٹالز کے دورے کے دوران سواتی مصنوعات میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی۔