ٹخنے میں فریکچر، صائم ایوب 6 ہفتے کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث 6 ہفتے کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب کو گزشتہ روز نیولینڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین صائم ایوب انجری کا شکار کیسے ہوگئے؟

کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر کی گئی ایم آر آئی میں ان کے ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگرچہ صائم ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور میچ ختم ہونے کے بعد اسکواڈ کے ساتھ پاکستان واپس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: ریان رکیلٹن کی شاندار بیٹنگ، پہلے روز جنوبی افریقہ کے 316 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کو اس وقت جھٹکا لگا جب اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنہ مڑ گیا، جس پر انہیں سہارے سے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp