شدید دھند کے باعث ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث ریل گاڑیوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم: کہیں بارش اور برفباری، کہیں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

ریل گاڑیاں 8 گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہیںَ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 8 گھنٹے، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 35 منٹ، پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 25 منٹ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ اور قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ہے۔

مزید پڑھیے: بارش برسانے والا سسٹم آنے کو تیار، کہیں ہوگی بارش اور برفباری، کہیں رہے گا دھند کا راج

علاوہ ازیں کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس ایک گھنٹہ 20 منٹ، شالیمار ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، سرسید ایکسپریس اور فرید ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

ٹرینیں منزل مقصود پر تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp