حکومت سے نہیں کہا دروازہ کھولے اور عمران خان کو جیل سے باہر لے آئے، حامد رضا

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے رکن حامد رضا نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں کی تائید بظاہر حکومت کے ساتھ نظر آ رہی ہے، حکومت نے مطالبات مانے تو آگے بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے ساتھ مذاکرات کی اصل کہانی، پی ٹی آئی عمران خان کو کیسے رہا کروانا چاہتی ہے؟

اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک جاری رہے گا، حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات مان لیے تو آگے بڑھنے کے قوی امکانات ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ فیصلہ سازی کا اختیار ہمارے پاس ہے لیکن طاقتور حلقوں کی تائید بظاہر حکومت کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سیاسی تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف

حامد رضا نے کہا کہ حکومت کے طرز عمل سے اندازہ ہو جائے گا کہ اس کے پاس فیصلہ سازی کا کیا اختیار ہے، ہم مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مطالبات بھی واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک جاری رہے گا، توقع یہی ہے کہ ہماری کل یا پرسوں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، ہم حکومت سے یہ نہیں کہہ رہے کہ جیل کادروازہ کھولیں اور بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آ جائیں۔  ہم نے کوئی رعایت نہیں مانگی ہم تو جوڈیشل سسٹم کے ذریعے باہر آنے کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم ہو چکے، عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

ایک سوال کے جواب میں حامد رضا نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے یہ نہیں کہہ سکتے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائیں گے، کسی موقع پر سمجھیں گے تو ایوان کے ذریعے ضرور تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی