ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کرنے والے شیر افضل مروت اور افنان اللہ بغل گیر، تلخیاں دور

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کے درمیان تلخیاں دور ہوگئیں، اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے بھائی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں ’عمران خان کو گالیاں دینے پر سینیٹر افنان اللہ کی ٹریٹمنٹ بنتی تھی‘ شیر افضل مروت

شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کا آمنا سامنا پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے پر ہوا، جہاں دونوں گرمجوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہاکہ ہم دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ہمارے دل میں اب کوئی میل نہیں ہے، سیاسی کارکنان ہیں، جو واقعہ ہوا تھا اس کے بعد آذربائیجان میں بھی اکٹھے ہوئے۔ سینیٹر افنان اللہ میرے لیے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔

دوران ملاقات سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ شیر افضل مروت میرے بھائی ہیں، انہوں نے جو کہا اس سے اتفاق کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 2023 میں شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کا ٹی وی پروگرام کے دوران جھگڑا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے بعد شیر افضل مروت کا نیا جملہ وائرل

دونوں سیاسی رہنما ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران آپس میں لڑ پڑے تھے اور ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کردی تھی۔ اس دوران پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp