بڑی عوامی سہولت، کراچی کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا قیام

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میِں نادرا میگا سینٹرز میں دو نئے پاسپورٹ مراکز نے کام کا آغاز کردیا ہے، ضلع وسطی اور غربی میں قائم کاؤنٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے، نئے پاسپورٹ آفس نادرا میگا سینٹر ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے ’ب‘ فارم میں اہم ترین تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

ان 2 نادرا مراکز میں 10 پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جس سے شہری مستفید ہوسکیں گے، ناظم آباد اور سائٹ نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے۔

اس سے قبل مرکزی پاسپورٹ آفس صدر، کلفٹن، عوامی مرکز اور ملیر میں پاسپورٹ آفس قائم ہیں جبکہ عوامی مرکز پاسپورٹ آفس عوامی سہولت کے لیے اپنی خدمات 24 گھنٹے فراہم کررہا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پروسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کااعلان کیا تھا جس پر محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 27 لاکھ شہریوں کا ریکارڈ نادرا سے چوری ہوا، چیئرمین نادرا کا اعتراف

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق نادرامیگاسینٹرز میں بنائے گئےپاسپورٹس پروسیسنگ کاؤنٹرز سےشہری 24 گھنٹے مستفید ہوسکیں گے۔ ’پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24/7 کردیا گیا ہے۔‘

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کرلیا گیا ہے، کراچی میں عوامی مرکز جبکہ لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی عوام کی خدمت کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

حکومت سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، عوامی ریلیف کا کریڈٹ جماعت اسلامی کا حق ہے: لیاقت بلوچ

آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز، جدید کورسز میں مفت تربیت کا اعلان

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی میں بھگدڑ کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

ویڈیو

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کشمور کے 12 لاکھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کروڑوں روپوں کے فلٹر پلانٹس بند، نئے صوبے بنانے کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا