آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز، جدید کورسز میں مفت تربیت کا اعلان

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کے وژن کے مطابق ریاست کے نوجوانوں کو جدید فنی و پیشہ وارانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ مختلف جدید شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی جائے گی، پروگرام کی تشہیری مہم بھی اے جے کے ٹیوٹا کے پبلسٹی ونگ نے شروع کر دی ہے۔

پروگرام کا مقصد آزاد کشمیر کے نوجوانوں، خواتین، دور دراز علاقوں کے رہائشیوں اور مہاجرین جموں و کشمیر 1947 اور 1989 سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کو جدید فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار حاصل کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت اور ریاست کی معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 100 روزہ اصلاحاتی پلان پر اہم اجلاس: عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اے جے کے ٹیوٹا کے آؤٹ سورس ٹریننگ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مارکیٹ ڈیمانڈ سے ہم آہنگ کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواست فارم اے جے کے ٹیوٹا کی ویب سائٹ اور ضلعی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیوی مشینری، صحت، کنسٹرکشن اینڈ سیفٹی، فیشن اینڈ ڈیزائننگ اور پروفیشنل کک و شیف سمیت متعدد شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی، آئی ٹی کے شعبے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ اور ایڈوانس ویب ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے کورسز شامل ہیں، جبکہ ہیوی مشینری کے شعبے میں موبائل کرین، ایکسویٹر اور لوڈر آپریٹر کی تربیت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی کون ہیں؟

اسی طرح شعبہ صحت میں 2 سالہ ڈپلومہ پروگرام کے تحت او ٹی ٹیکنیشن، لیب ٹیکنیشن اور نرسنگ اسسٹنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کنسٹرکشن اینڈ سیفٹی، فیشن ڈیزائننگ، پروفیشنل کک اور شیف سمیت دیگر شعبوں میں بھی عملی اور پیشہ وارانہ مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

چیئرمین ایکس آفیشو سیکریٹری اے جے کے ٹیوٹا مرزا عامر محمود نے کہا ہے کہ اے جے کے ٹیوٹا آزاد کشمیر سے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کو جدید ہنر اور آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرکے خودکفیل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہنرمند نوجوان نہ صرف اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کر سکتے ہیں بلکہ ریاست کی معاشی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فنی مہارتوں کے فروغ سے بے روزگاری میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی۔

مرزا عامر محمود کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت انہیں مناسب مواقع، جدید تربیت اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر فراہم کرنے کی ہے۔

’اے جے کے ٹیوٹا اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو یہی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارتوں سے بھی استفادہ کرتے ہوئے ملک اور بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا