کشمور کے 12 لاکھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کروڑوں روپوں کے فلٹر پلانٹس بند، نئے صوبے بنانے کا مطالبہ

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع کشمور کی تقریباً 12 لاکھ آبادی پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جہاں شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہری 2 سے 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ، 2 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے، عظمیٰ بخاری

صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم حکام کی جانب سے سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے دعوؤں کے باوجود زمینی صورتحال مختلف دکھائی دیتی ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کیے گئے واٹر فلٹر پلانٹس غیر فعال پڑے ہیں جس کے باعث شہری مجبوری میں آلودہ اور مضرِ صحت پانی استعمال کر رہے ہیں۔

آلودہ پانی کے مسلسل استعمال کے باعث کشمور میں پیٹ اور یرقان سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد شہری علاج کے لیے اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیے: 30 سال سے زیرالتوا سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر نومبر میں شروع ہوگی، وزیر مواصلات کا اعلان

دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کی مبینہ سست روی اور انتظامی غفلت کے باعث نئی واٹر سپلائی اسکیموں پر کام بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے جس سے پہلے ہی صاف پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

عوامی حلقوں اور متاثرہ شہریوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے غیر فعال واٹر فلٹر پلانٹس کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور زیر تعمیر واٹر سپلائی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آلودہ پانی کے استعمال اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں: سکھر صنعتی زون تباہ حال: کاروباری افراد کا نئے صوبے یا انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی مسائل کے مؤثر حل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے صوبوں کا قیام اب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ دیکھیے جاوید ملک کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کا آئی کیو آئزک نیوٹن کے قریب، حذیفہ رحمان نے سوشل میڈیا پر پنڈورا باکس کھول دیا

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز، انتخابی نشان خطرے میں پڑگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ اٹک، 23 ارب روپے کے 59 روڈز اور 127 میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

بالی ووڈ اداکار تشار کپور بھی بھتہ خوروں کے نشانے پر، 5 کروڑ روپے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی

ٹرمپ اقتدار کے آخری مرحلے میں مزید جارحانہ ہوسکتے ہیں، تجزیہ کاروں کا انتباہ

ویڈیو

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

وسطی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کی نئی راہ، خضدار میں 2 ارب 84 کروڑ روپے سے جنرل یونیورسٹی قائم

دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں پاکستانی ماہر کا انتخاب، فرقان احمد صدیقی نے کامیابی والدہ کے نام کردی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا