ملک کے متعدد علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈکوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے ملک میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں ایمل ولی نے بتایا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈکوں کا گوشت فروخت ہوتا ہے جبکہ پلاسٹک کے چاول بیچے جاتے ہیں۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنا دودھ پیا جاتا ہے اتنا تو پیدا بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں دودھ کی پیداوار 22 فیصد ہے جبکہ 78 فیصد کیمیکل والا سفید پانی بیچا جاتا ہے۔

اس اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ قوم جو چاول کھا رہی ہے اس کی جانچ پڑتال کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ہائبرڈ فوڈ: سائنسدانوں نے گوشت والے چاول اگا لیے

قائمہ کمیٹی نے فوڈ سیکیورٹی سے متعلق پالیسی سازی کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے 2018 میں اس وقت کے وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد میں گدھوں، کتوں اور سور کا گوشت فروخت ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp