یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے فلائٹس بحال ہونے کے بعد اس کی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی۔

فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کی ’ایکس‘ پر پوسٹ کے مطابق پیرس اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں دو بار ہر جمعہ اور اتوار کو پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی نجکاری: وزیراعظم شہباز شریف نے حتمی شیڈول طلب کرلیا

براہ راست پروازوں سے پاکستان اور فرانس کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ استوار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان رابطے، تجارت اور سیاحت کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے پیرس کے لیے افتتاحی پرواز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا تھا۔

وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں پی آئی اے کے منافع بخش روٹس بند ہوگئے تھے، اب ہم چاہیں گے کہ پی آئی اے کی نجکاری کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونا خوش آئند ہے، اب یورپ کی فضاؤں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔ جن لوگوں نے پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے تھے، ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف

واضح رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے اسمبلی فلور پر ایک متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟