ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے لاہور میں ماضی میں کوئی کام نہیں کیا اور یہ لوگ لاہور کے مامے بنتے ہیں۔ ہم نے لاہور میں سارے پراجیکٹ پر کام کروایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ابھی تک ضم نہیں ہوئے اور انہیں تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے لیے عمران خان نے مونس الہٰی کو دعوت دی تھی لیکن ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم مختلف معاملات میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ضم ہونے کی کوئی بات نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کی بڑی جماعت ہے۔ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور ان کی وجہ سے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جوڑ توڑ کا کام ہے اور بہت جلد عام انتخابات ہوں گے۔ اب اسمبلیوں کے نہیں بلکہ اب عام انتخابات ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ داتا صاحب کے عرس پر بھی بہترین انتظامات کرنے چاہیے یہاں باہر سے بھی بہت لوگ آتے ہیں اور ہمیں انہیں سہولتیں دینی چاہیئیں۔ داتا صاحب کے زائرین کو سہولیات دینے سے بڑا تحفہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ