لاہور ہائیکورٹ نے باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری
رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں، آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے پالیسی بنانے اور انتظامیہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہریوں میں خوف و ہراس
دوران سماعت آوارہ کتوں کے حوالے سے سرکاری پالیسی عدالت میں پیش کی، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی اور انتظامیہ کو باؤلے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا۔