پرتگال سے تعلق رکھنے معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سعودی کلب ’النصر‘ سے نئے معاہدے کے بعد 39 سالہ رونالڈو دنیائے فٹبال کے سب سے زیادہ معاوضے لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں فٹبال کی تاریخ کا بہترین ورلڈ کپ ہوگا، رونالڈو
متوقع طور پر طے پانے والے نئے معاہدے کے مطابق، وہ روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو (تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ لیں گے۔
Cristiano Ronaldo’s new Al-Nassr contract reportedly guarantees €183M/year (€15M/month, €3.8M/week, €550K/day), making him the highest-paid footballer in the world. 🔥
In PKR: approx. 53.07 billion/year, 4.35 billion/month, 1.10 billion/week, 159.5 million/day! 😲 #Ronaldo…
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) January 16, 2025
رپورٹس کے مطابق، وہ النصر کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
نئتے معاہدے کے بعد رونالڈو کی ماہانہ آمدنی 15 ملین یورو (4.3 ارب پاکستانی روپے) اور ہفتہ وار آمدنی 3.8 ملین یورو (تقریباً ایک ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے) ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مسٹر بیسٹ کے کس سوال پر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے ان شااللہ کہا؟
رپورٹس کے مطابق، رونالڈو کو النصر کلب میں پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔