کوہلو جس میں بیل کی مدد سے تیل نکالا جاتا ہے اور روایتی طور پر گاؤں دیہات میں ایک بیل کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کوہلو کے گرد باندھ دیا جاتا ہے، جس کے گرد بیل سارا دن گھومتا رہتا ہے، اس بات سے انجان کہ وہ کسی ایک مقام کے گرد ہی چکر لگا رہا ہے، لیکن انجانے میں بیل دیسی تیل نکال رہا ہوتا ہے، لیکن یہ خاص جگہ خالص تیل کی وجہ سے مشہور ہوتی ہے اور قریب آبادی خالص تیل کے لیے یہیں کا رخ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مٹی کے برتنوں کا بڑھتا استعمال، گم گشتہ ثقافت کی واپسی
وقت بدل گیا ہے جو بھی چیز زیادہ جگہ گھیرتی تھی وہ محدود کردی گئی ہے، یہی حال کوہلو کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ کوہلو کے لیے اب کمرے جتنی جگہ کہ ضرورت نہیں رہی۔ تین بائی تین فٹ جگہ ایک کوہلو کے لیے کافی ہے اور کسی بیل کے بنا ایک انسان اس کوہلو سے تیل نکالتا ہے۔
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں ڈرائی فروٹس کی دکانوں کے ساتھ کوہلو بھی موجود ہیں، جس کا مقصد یہ ہے کہ ڈرائی فروٹس لیکر وہیں اپنی آنکھوں کے سامنے ان سے تیل نکالوا لیں۔ اس تیل میں سوائے پانی کے کسی بھی دوسری چیز کی ملاوٹ نہیں کی جاتی۔