ویرات کوہلی کا بھارتی فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، ویڈیو وائرل

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی نوجوان ہاتھ میں موبائل پکڑے ویرات کوہلی کے پاس آتا ہے تاکہ ان کے ساتھ تصویر لی جا سکے لیکن ویرات اسے انکار کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر دیا اس لیے اپنے رول ماڈل یا آئیڈیل کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔

سمیر نامی صارف نے لکھا کہ ایسے کھلاڑی ان کے آئیڈیل نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ لوگ پیسے کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں ہندوستان کے لیے نہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے انہیں بہت زیادہ توجہ دے کر مشہور کر دیا ہے۔

آہان حیدر لکھتے ہیں کہ کوئی آرمی کے نوجوان کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیسے کر سکتا ہے۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ویرات کوہلی اب یوکے کی آرمی کے ساتھ سیلفی لیں گے۔

ایک ایکس صارف نے ویرات کوہلی کو لکھا کہ آپ دن بدن نظروں سے گرتے جا رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی کھلاڑی کا رویہ دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی ہے اور ویرات کوہلی کو ایک فوجی نوجوان کے ساتھ ایسا رویہ اپناتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘