پی ٹی آئی کا 26 نومبر احتجاج: ٹول ریونیو کی مد میں کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مواصلات نے انکشاف کیا ہے کہ 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ملک مخالف سرگرمیوں پر محب وطن پاکستانیوں کا احتجاج

موٹرویز کی بندش کے باعث 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 3 موٹرویز پر ٹول ریونیو 35 کروڑ 36 لاکھ روپے حاصل ہوا۔

وزرات مواصلات کے مطابق مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بناچکے ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہوکر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج: 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی درخواستیں مسترد

’عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا،موٹرویز بند کرنے سے متعلق اطلاع عام کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، رانا مشہود احمد

ویڈیو

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے