صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو نانی کہہ کر مذاق اڑایا جاتا تھا آج بچے ان کو ماں کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑ ا دیے، عظمیٰ بخاری
عظمی بخاری کے مطابق صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کرے تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب اے آئی آگئی ہے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر میڈیا کے بڑے بڑے رہنما غلط خبریں لگاتے ہیں کسی نے روکا؟ جو صحافی بنتے ہیں لیکن نہیں ہیں ان کا احتساب کیا کسی نے؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ایک کارکردگی کی اور دوسری نفرت کی سیاست۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہورہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ پنجاب میں یوریا کھاد کی کھپت میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کی پیشکش کردی
عظمیٰ بخاری کے مطابق چائنا میں جس کمپنی کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی تھی ان کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔الیکٹرک بائیکس، لیپ ٹاپ اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جاسکے۔ مریم نواز کے منصوبے فائلوں سے شروع نہیں ہوتے جب لاگو ہوتے ہیں تب شروع ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے کسی بھی صوبے میں تیاری نہیں کی گئی، وزیر اعلی پنجاب نے اس پر کام شروع کردیا ہے لاکھوں لوگوں کو رمضان نگہبان پیکیج ملے گا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مستحق خاندان کو 15 فروری تک اپنی رجسٹریشن کرانے کا کہا گیا ہے۔اسٹیٹ آف دی آرٹ رمضان بازار بھی شروع کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس دی جائیں گی، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک طرف کام کررہی ہیں دوسری طرف کے پی کے اور بلوچستان کے بچوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وعدہ کیا کہ ان کے اسکالرشپ کی بھی کوشش کریں گی۔