گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس سے تعلق رکھنے والے 2 سائیکلسٹ گوگل میپس کو فالو کرتے ہوئے بھارت میں کھو گئے اور کئی گھنٹے بھٹکنے کے بعد پولیس کے ہاتھ لگے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل میپس نے ایک سال سے گمشدہ شخص کا معمہ حل کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فرانسیسی سائیکلسٹ دہلی سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے کے لیے نکلے تھے اور گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے، تاہم بھٹک کر بریلی کے علاقے میں واقع چوریلی ڈیم کے قریب پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے رات کے وقت 2 غیرملکیوں کو سائیکلوں پر سوار دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سواروں کے مطابق وہ نیپال جانے کے لیے نکلے تھے۔بعد میں پولیس نے گاؤں کے پردھان کے گھر پر رات کے قیام کا بندوبست کروایا اور اگلی صبح راستوں کے بارے میں پوری معلومات دے کر روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں گوگل میپ نے 3 افراد کی جان لے لی

سرکل افسر ارون کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی شہری برائن جیکیوز گلبرٹ اور سیباسٹین فرانکوئس گیبریل سات جنوری کو پرواز کے ذریعے فرانس سے دہلی پہنچے تھے۔

انہوں نے پیلی بھیت سے تانک پور کے راستے ہوتے ہوئے نیپال جانا تھا۔دونوں کے پاس جدید موبائل فونز موجود تھے اور وہ گوگل میپس کے ذریعے راستہ تلاش کر رہے تھے۔ ایپ نے ان کو بریلی میں بیہری کے راستے کے قریب ایک شاٹ کٹ دکھایا اور اسی کی طرف جاتے ہوئے وہ بھٹک گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل میپس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ ہوگیا

ان کا کہنا تھا جب غیرملکی سائیکلسٹ چوریلی ڈیم کے قریب پہنچے تو رات کے گیارہ بج رہے تھے۔جب لوگوں نے 2 غیرملکیوں کو ڈیم کے قریب دیکھا تو ان سے دریافت کیا تاہم کوئی ان کی زبان سمجھ نہیں پا رہا تھا۔

ارون کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ لوگوں نے غیرملکیوں کے مزید کسی پریشانی میں پڑنے سے بچنے کے لیے انہیں پولیس کے پاس پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق جب معاملہ سینیئر پولیس حکام کے علم میں آیا تو انہوں نے غیرملکیوں سے بات کی اور متعلقہ پولیس سٹیشن کو ہدایت کی گئی کہ دونوں غیرملکیوں کا خیال رکھا جائے اور ان کو مطوبہ علاقے کی طرف جانے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان