سویڈن: قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو قتل کردیا گیا

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والا شخص عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کی بےحرمتی کرنے والا کون، سویڈن میں بار بار ایسا کیوں ہوتا ہے؟

پولیس کے مطابق، سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات سویڈن کے شہر سودرتلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے تاحال اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کے قتل کی اصل وجوہات اب تک سامنے آسکی ہیں۔

 

یاد رہے کہ ملعون سلوان صباح مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی۔ وہ اس سے قبل کئی مرتبہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرچکا تھا۔ گزشتہ برس بھی اس شخص کی ناروے میں موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم ناروے حکومت نے اس وقت اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن کے بعد دیگر مذہبی کتب نذر آتش کرنے کی اجازت، پاکستان کا شدید ردعمل

قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والا سلوان صباح مومیکا کا تعلق عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تھا اور خود کو ملحد کہتا تھا۔ سویڈن میں پناہ حاصل کرنے سے قبل وہ عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کرچکا تھا اور دھوکا دہی سمیت متعدد مقدمات میں عراق کو مطلوب تھا۔

سلوان صباح مومیکا کئی سال قبل سویڈن فرار ہوگیا تھا۔ اس کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سوئیڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp