محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن رات کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ان کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگا ہے، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب  مکمل ہوچکی ہے۔ 4ماہ کی ریکارڈ مدت میں نیا اسٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ ہوچکا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ انہوں نے ورکرز سے کہا کہ وہ خود ان کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے ہاسپٹلٹی باکسز کا مشاہدہ بھی کیا۔انہوں نے نئی نشتوں پر بیٹھ کر سٹیڈیم کا ویو  دیکھا۔ علاوہ ازیں تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز اور مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او نے منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایف ڈبلیو کی ٹیم کو خصوصی طور پر شاباش دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان شاءاللہ نئے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں