کرم: زخمی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں گزشتہ روز نامعلوم شرپسند عناصر کے حملے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

کرم پولیس کے مطابق، گزشتہ روز ضلع کرم پاڑاچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اپر کرم میں شرپسند عناصر کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے، پولیس کا سرچ آپریشن

اس موقع پر پولیس کی چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ پولیس حکام نے قومی پرچم میں لپٹے شہید پولیس اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں، شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں نورکی روانہ کردیا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

دوسری جانب، پاڑاچنار حملے میں زخمی ہونے والے ایڈینشل اسسٹنٹ کمشنر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سی ایم ایچ میں ان کا علاج جاری ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور دیگر حکام نے ان کی عیادت کی ہے۔ حکام کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

یاد رہے کہ اس سے قبل شرپسند عناصر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ حکومت کی جانب سے علاقے میں قیام امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابھی بھی شرپسند عناصر خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل دو قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم اب حکومت کی مداخلت اور جرگے کی کوششوں سے فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ بنکرز کو مسمار کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایچ آئی وی پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان کا مطالبہ

آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر کی ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

امریکی ایئر لائنز کا بڑا فیصلہ، اب مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات نہیں ملیں گے

امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیل کے جوہری ابہام سے پردہ اٹھانے کا مطالبہ

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی