’شاہ رخ خان ورزش کی ترغیب دے رہے ہیں‘، عامر خان اور شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’’لوویاپا‘‘ کے پریمیر پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا۔ فلم کی اسکریننگ میں شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی جن کا استقبال عامر خان نے کیا اور انہیں گلے لگا لیا۔

عامر خان اور شاہ رخ خان کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جسمانی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ وہ کتنے اچھے لگ رہے ہیں، عامر خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان انہیں دوبارہ ورزش شروع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں پھر سے جم شروع کر رہا ہوں‘۔

وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان نیلی شرٹ اور ڈینم میں نظر آئے جبکہ عامر خان نے اس موقع پر کُرتا اور دھوتی پینٹ پہن رکھی تھی۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فلم کی اسکریننگ میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی تاہم تینوں خانز ایک ساتھ تصویر نہ بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کیوں کہا؟

یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگز جاری ہیں، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، دھرمیندر اور ریکھا جیسے ستارے پہلے ہی شرکت کر چکے ہیں۔

فلم ’لوویاپا‘ میں ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جس میں شادی سے پہلے جوڑے کو موبائل تبدیل کرنے کے بعد مختلف راز افشا ہونے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ فلم 7 فروری کو ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp