بریتھ پاکستان: ہماری گاڑیوں سے کاربن اخراج میں 80 ملین ٹن کمی ہوئی، بی وائی ڈی

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی، میگا موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے اور اس کی گاڑیوں کے باعث کاربن کے اخراج میں  80 ملین ٹن کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد میں جاری ڈان میڈیا کی ’بریتھ پاکستان‘ عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خلیق نے کہا کہ بی وائی ڈی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی سے تقریباً 80 ملین ٹن کاربن کی کمی ہوئی ہے۔ یہ ماحول سے کاربن جذب کرنے والے 1.3 ارب درختوں کے برابر ہے‘۔

دانش خلیق نے کہا کہ جب ہم خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کو دیکھتے ہیں تو روایتی گاڑیوں کے مقابلے کاربن کے اخراج میں 70 سے 80 فیصد کی کمی ہوتی ہے اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں میں کمی کا یہ تناسب 60 فیصد ہے۔

مزید پڑھیے: چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں

ماحولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بی وائی ڈی ماحولیات کی پائیداری کے اعتبار سے نقل و حرکت میں بڑی اور انقلابی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔

دانش خلیق نے کہا کہ نئی انرجی وہیکلز کی طرف منتقلی اب کوئی دور کا مقصد نہیں ہے اور یہ آج کے اہم ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیاں نہ صرف اخراج کو کم کرتے ہیں بلکہ شہری نقل و حمل کے لیے ایک زیادہ مؤثر حل بھی پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریتھ پاکستان کے ساتھ شراکت داری گرین ٹرانسپورٹیشن کو آگے بڑھانے اور پائیدار جدت طرازی کے لیے ہمارے عالمی مشن میں ایک فطری قدم ہے۔

حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے والی کمپنی بی وائی ڈی اپنی جدید این ای وی ٹیکنالوجی اور پائیدار جدت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کو ماحول دوست نقل و حرکت کی جانب منتقل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ بی وائی ڈی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور زیادہ پائیداراور توانائی سے بھرپور مستقبل کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟