چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی آٹوموبائل ویب سائٹ کے مطابق، چینی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی ایٹو 3 متعارف کرادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی وائی ڈی کی آمد سے پاکستان جلد الیکٹرک گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا، وزیر خزانہ

بی وائی ڈی نے اپنے دونوں ماڈلز کے ویریئنٹس آج سے لاہور میں شروع ہونیوالے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کردیے ہیں۔

پاک وہیلز کے مطابق بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی ایکس شو روم قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ سیل کے پریمیئم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، دوسری جانب بی وائی ڈی ایٹو 3 کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔۔

پاک وہیلز نے بتایا ہے کہ بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی ایکس شو روم قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ سیل کے پریمیئم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، دوسری جانب بی وائی ڈی ایٹو 3 کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے گزشتہ برس کے دوران صرف 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد یوآن پلس الیکٹرک وہیکل فروخت کی تھیں جنہیں ایٹو 3 کے نام سے بیرون ملک برآمد بھی کیا جاتا ہے، جس کی مجموعی فروخت کا 42 فیصدر یعنی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں۔

بی وائی ڈی ایٹو3 فرنٹ وہیل ڈرائیو کے ساتھ 420 کلومیٹر ڈبلیو ایل ٹی پی کی رینج پیش کرتی ہے، جس میں 7.3 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار شامل ہے۔

مزید پڑھیں: چین کی الیکٹرانک کار انڈسٹری کی پاکستان میں لانچنگ سے عام شہریوں کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟

یورپی یونین کے قانون کی طرف سے بیان کردہ شرائط کے تحت، ورلڈ وائڈ ہارمونائزڈ لائٹ وہیکل ٹیسٹ پروسیجر(ڈبلیو ایل ٹی پی) لیبارٹری ٹیسٹ کا استعمال ایندھن کی کھپت اور مسافر کاروں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ساتھ ساتھ ان کے آلودگی کے اخراج کی پیمائش کے لیے کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم