اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان چہارم کی رحلت پر سینٹرل جماعت خانہ گلگت میں مجالس اور تعزیت و کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی
جمعہ کے روز فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز گیلانی، سید آغا راحت حسین الحسینی، سابق صوبائی وزیر شیخ ناصر زمانی،آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد، سیکریٹری ظفر وقار تاج، سکریٹری داخلہ سید اصغر حسین، سکریٹری اطلاعات میر وقار، آئی جی جیل خانہ جات دلدار احمد ملک کے علاوہ سمیت علاقے کی معروف شخصیات اور کی بڑی تعداد نے پرنس کریم آغاخان چہارم شاہ کریم کی رحلت پر اسماعیلی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پرنس کریم آغاخان کے گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفود میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان ایک عالمی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی
اس موقع پر پرنس رحیم آغاخان کی بطور 50ویں روحانی پیشوا نامزدگی پر تہنیتی پیغامات بھی پیش کیے گئے۔