پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ’ فلسطین سے متعلق مؤقف غیرمتزلزل ہے ‘، ٹرمپ نیتن یاہو پریس کانفرنس پر سعودی عرب کا سخت ردعمل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی پرزور مذمت کی۔

نائب وزیراعظم نے سعودی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے کے لیے بھی پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر سعودی وزیرِخارجہ نے سعودی مملکت کے تقدس اور سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل اور آزمودہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں سربراہان نے غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp