پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے پاور پلے میں اپنا 20سالہ ون ڈے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں
بدھ کے روز کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مضبوط آغاز کیا اور 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے۔
پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں 90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا، آخری بار پاکستان نے یہ کارنامہ 2005 میں کانپور میں بھارت کے خلاف سرانجام دیا تھا۔
فخرزمان اور بابر اعظم کے مابین ابتدائی شراکت داری نے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا، فخرزمان نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے ، جبکہ بابراعظم نے 19 گیندوں پر مستحکم 23 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل نے 16 گیندوں پر 15 رنز بناسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور سیلمان علی آغا میچ کو جیت تک لے کے گئے، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار سینچریاں اسکور کیں اور پاکستان کو جیت دلائی، محمد رضوان نے 128 گیندوں پر 122 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سیلمان علی آغا نے 103 گیندوں پر 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پاکستان نے 352 رنز کا مقررہ ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔