انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفرید، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران جان بوجھ کر روکنے پر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کسی بھی بین الاقوامی میچ کے دوران کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص (بشمول تماشائی) کے ساتھ نامناسب رویے یا جسمانی ٹکراؤ سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں:سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟
یہ کرکٹ کی تاریخ کا 28 ویں واقعہ تھا جب شاہین شاہ آفریدی بریٹزکے سے اس وقت ٹکرا گئے جب وہ سنگل رن کے لیے پچ پر بھاگ رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے نتیجے میں گراؤنڈ پر موجود امپائر نے مداخلت کی اور صورتحال پر قابو پایا۔
HEAT IS ON 🔥! Shaheen and Breetzke are going head-to-head in an epic clash. #PAKvsSA #Breetzke pic.twitter.com/kSYp1pac7Q
— Amir Hussain (@its_amir__) February 12, 2025
شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ مزید 2 پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل اور متبادل فیلڈر کامران غلام کو بھی جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے پر ان کے بالکل قریب جا کر غیر مناسب انداز سے جشن منانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Direct hit and there’s the breakthrough! ⚡
Temba Bavuma has to depart for 82 🏏#3Nations1Trophy | #PAKvSA pic.twitter.com/7IQ0Bg4yyI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 12, 2025
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پاور پلے میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا
اس آرٹیکل کا تعلق ایسی زبان، اقدامات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو بین الاقوامی میچ کے دوران بلے باز کے آؤٹ ہونے پر جارحانہ رد عمل کا باعث بن سکتی ہیں۔ شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو بھی ڈسپلنری ریکارڈ پر ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم نے 353 رنز کا ہدف 4 وکٹوں اور 6 گیندوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔