سپریم کورٹ بار سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، اعلامیہ جاری

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر میاں روف عطا کی سربراہی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا

ملاقات کے دوران کرپشن کے خاتمے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پر بات ہوئی، صدر سپریم کورٹ بار نے ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی نشاندہی کی، آئی ایم ایف وفد کو ججز کی کم تعداد، ثالثی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ قانونی اصلاحات اور گڈگورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Supporters of Pakistani cricketer-turned-politician Imran Khan and populist cleric Tahir-ul-Qadri gather outside the Supreme Court during an anti-government march in Islamabad on August 20, 2014. Pakistani ministers and opposition politicians met anti-government protesters in a bid to end a week-long political crisis that has rattled the restive nuclear-armed nation. AFP PHOTO/FAROOQ NAEEM

اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے عدلیہ میں احتساب کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عدالتی نظام میں سزا اور جزا کا ایک نظام پہلے سے موجود ہے، صدر بار نے کہا سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کا ازالہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے وفد نے ججز سے نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات کی، اعظم نذیر تارڑ

بار صدر نے کہا متعلقہ ہائی کورٹس ضلعی ججوں سے متعلق معاملات کو دیکھتی ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ کے جج کو سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت کے نتیجے میں حال ہی میں عہدے سے ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار نے قانون کی حکمرانی کو ایک جمہوری معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔

صدر سپریم کورٹ بار نے آئین، اداروں کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا، ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اظہارِ تشکر کیا گیا اور مستقبل میں مزید ملاقاتوں کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی