پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اپنی جنگ میں ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، یہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کو آمدنی پیدا کرنے والے پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، وزیراعظم
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اب کوئی دور کا خطرہ نہیں، بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ موسمیاتی آفات ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی لچک کے درمیان براہ راست تعلق کو نمایاں کرتی ہیں۔ ہمیں اپنی وسیع قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے جرأت مندانہ پالیسیاں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو اپنانا چاہیے۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ اس وژن کے مطابقPIDE نے ’ان لاکنگ کلائمٹ فنانس: پوٹینشل کاربن کریڈٹس فرام رینیوایبل انرجی‘، کے عنوان سے ایک اہم بریف جاری کیا ہے۔ اس کے مصنفین محمد فیصل علی PIDE کے ریسرچ فیلو، اور اسامہ عبدالرؤفRASTA میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں۔
اس نالج بریف میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح پاکستان عالمی کاربن کریڈٹ مارکیٹوں میں داخل ہو کر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آمدنی پیدا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے بلوچستان کی قابل تجدید توانائی کے استعمال کا مشورہ کیوں دیا؟
COP-29 میں ترقی یافتہ ممالک نے کلائمٹ فنانس کو سالانہ 300 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، پھر بھی یہ رقم ایک ٹریلین امریکی ڈالر کم ہے۔ اس مالیاتی فرق نے کاربن مارکیٹوں کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔
ایک ایسا طریقہ کار جہاں کارپوریشنز اور ممالک سبز منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کریڈٹ خرید کر اپنے اخراج کو پورا کرتے ہیں۔ پاکستان اپنے شمسی اور ہوا کے وسیع وسائل کے ساتھ ابھی تک اس موقع سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے۔
کاربن ٹریڈنگ کے لیے پالیسی رہنما اصولوں کے باوجود اس وقت پاکستان کی صرف 4.58 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے آتی ہے جو کہ ملک کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کے بالکل برعکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیرس سے 5 گنا اور دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی منصوبے کی تعمیر
نالج بریف کے مطابق پاکستان کی شمسی توانائی کی صلاحیت 100,000 میگاواٹ سالانہ سے زیادہ ہے، خاص طور پر سنی بیلٹ کے علاقوں میں قابل تجدید توانائی اور نیٹ میٹرنگ کو وسعت دینے سے نہ صرف درآمدی توانائی پر انحصار کم ہو سکتا ہے بلکہ کاربن کریڈٹ کی آمدنی میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں صارفین پہلے ہی نیشنل گرڈ کو تقریباً 481,863 میگا واٹ شمسی بجلی برآمد کر رہے ہیں۔ 1 ٹن CO₂ فی MWh کے اخراج کی شرح کو دیکھتے ہوئے، یہ سالانہ 475,840 ٹن CO₂ سے اجتناب کے برابر ہے۔
مستقبل کے تخمینوں سے پتا چلتا ہے کہ آف گرڈ قابل تجدید توانائی کو پھیلانا مارکیٹ کی قیمتوں کے طریقہ کار پر منحصر ہے، آمدنی 21.5 ملین اور USD 43 ملین کے درمیان بڑھ سکتی ہے۔ جب کہ ان اعداد و شمار میں تیزی سے اضافہ بھی ہوسکتا۔
نالج بریف پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور توانائی کے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتی ہے کہ وہ کاربن کریڈٹ ریونیو کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کو اپنانے میں تیزی لائیں۔
بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے کاربن کریڈٹ کی تصدیق کے نظام کو مضبوط کریں، اور بین الاقوامی کاربن مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی کاربن ٹریڈنگ فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔
صحیح پالیسیوں کے ساتھ پاکستان اپنے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر سکتا ہے، موسمیاتی مالیات کو راغب کر سکتا ہے، اور طویل مدتی اقتصادی لچک کو یقینی بنا سکتا ہے۔
جیسا کہ ڈاکٹر جاوید نے تصدیق کی PIDE ڈیٹا پر مبنی پالیسی حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ اور پاکستان کے توانائی کے مستقبل کو محفوظ رکھتے ہیں۔