نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، وزیراعظم

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، پاکستان کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب میں کہا کہ یہ سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے چیلینجز اور مواقع پر اجتماعی غور و فکر کا مؤثر فورم ہے، اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب غزہ المناک تنازع کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل فیصلے کر چکے، آگے ملک کو قابل فخر پوزیشن پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، فلسطین میں پائیدار اور منصفانہ امن صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے،فلسطین میں 50 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوچکی ہیں، توقع ہوگا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں میں پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، چیلنجز کے باوجود ہم ایک سال میں معاشی استحکام لانے میں کامیاب ہوئے، اڑان پاکستان اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے، افراط زر کی شرح کم ہوکر 2.4 تک پہنچ چکی ہے جو پچھلے 9 سال کی کم ترین سطح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی و انفرا اسٹریکچر، قومی اقتصادی ٹراسفارمیشن کے بنیادی جزو ہیں، پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آگیا ہے جو نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو بلوائیوں سے بچانے کے لیے کیا بڑا حکم دیا؟

وزیراعظم نے کہا کہ پن بجلی منصوبوں سے 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے، پاکستان کے جنوبی علاقے 50 ہزار میگاواٹ بجلی ہوا سے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2030 تک توانائی کا 60فیصد گرین انرجی اور 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا عزم ہے، پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت اور اسٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ٹیکس استثنیٰ، نیٹ میٹرک اور کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل قائم کی ہے، ایک ہزار زرعی گریجوایٹس کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سبز معیشت کی جانب منتقلی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے، عالمی برادری موسمیاتی مالیاتی معاونت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقعوں سے استفادہ کرے۔’آئیں مل کر عالمی امن اور پائیدار خوشحال مستقبل کے ایک نئے عہد کا آغاز کریں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم