سینیئر صحافی و اینکرپرسن آفتاب اقبال اور یوٹیوبر عمران ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران ریاض کہتے ہیں کہ آج 557 دن ہوگئے ہیں عمران خان نے ایک بار بھی گھر کا کھانا نہیں کھایا۔ جس پر آفتاب اقبال کہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہے عمران خان نے آخری تیتر کب کھائے تھے۔
آفتاب اقبال نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کے لیے 10 تیتر رکھے تھے جو وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ آفتاب اقبال کے مطابق ’جس دن میں ملک چھوڑ کر جا رہا تھا اس سے ایک رات قبل میں نے وہ تیتر اور دیسی مرغ خود پکائے اور خان کو بھیجے جس کو کھا کر انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا لذیذ کھانا کبھی نہیں کھایا‘۔
آخری تیتر کب کھایا ہوگا!
گیلے تیتر سے آخری تیتر تک pic.twitter.com/zGFtJTmWXB
— Rana Ihsaan Afzal Khan (@IhsaanaKhan) February 14, 2025
افی نامی صارف لکھتے ہیں کہ عمران خان نے آخری تیتر اپریل 2023 میں کھایا تھا قوم کی خاطر اس سے بڑی قربانی کیا ہو سکتی ہے۔
عمران خان نے آخری تیتر اپریل 2023 میں کھایا تھا
قوم کی خاطر اس سے بڑی قربانی کیا ہو سکتی ہے pic.twitter.com/4Xvtp5hPay— iffi (@iffiViews) February 14, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ انقلاب کی راہ میں واحد رکاوٹ تیتر رہ گئے ہیں۔
انقلاب کی راہ میں واحد رکاوٹ تیتر رہ گئے ہیں۔ https://t.co/IH7CU9IKss
— Imam Azam Kakar (@imampanezai) February 14, 2025
ماجد نظامی لکھتے ہیں کہ آج 557 دن ہو گئے، عمران خان نے گھر کا کھانا نہیں کھایا۔ کتنے ظلم کی بات ہے کہ خان کو جیل میں دیسی مرغی، مٹن، آملیٹ، چقندر، انار کا جوس مل رہا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہو گا کہ چکن مٹن دیسی گھی میں تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ سننے والوں اور بتانے والوں کو سلام۔
آج 557 دن ہو گئے، عمران خان نے گھر کا کھانا نہیں کھایا۔ کتنے ظلم کی بات ہے کہ خان کو جیل میں دیسی مرغی، مٹن، آملیٹ، چقندر، انار کا جوس مل رہا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہو گا کہ چکن مٹن دیسی گھی میں تیار کیا جاتا ہے۔ سننے والوں اور بتانے والوں کو سلام۔ کیسے کر لیتے ہو بھائی۔۔۔ https://t.co/bIx2kmBiUn
— Majid Nizami (@majidsnizami) February 14, 2025
عمران وسیم لکھتے ہیں کہ غریب کو کھانا ملا یا نہیں، غریب اپنا کھانے کا بندوبست کیسے کرتا ہے اس کی فکر نہیں۔ فکر یہ ہے کہ عمران خان نے تیتر نہیں کھایا۔
تیتر الرٹ 🚨🚨
عمران خان کے تیتر نہ کھانے کے دنوں میں ایک اور دن کا اضافہ۔۔۔
غریب کو کھانا ملا یا نہیں غریب اپنا کھانے کا بندوبست کیسے کرتا ہے اسکی فکر نہیں۔۔فکر یہ ہے کہ عمران خان نے تیتر نہیں کھایا— imran waseem (@imranwaseem92) February 16, 2025
عاطف توقیر لکھتے ہیں کہ عمران خان کو دیسی گھی میں تیار دیسی مرغیوں اور مٹن کڑاہی جیسے بکواس کھانے اور انار کے جوس جیسی ’غریبوں والی‘ خوراک مہیا کرنے جیسا ظلم نہ کریں۔ انہیں ان کی پسند کے تیتر مہیا کیے جائیں۔ مرغوب تیتر اور نسل جاننے کے لیے آفتاب اقبال اور عمران ریاض سے رابطہ کیا جائے۔
عمران خان کو دیسی گھی میں تیار دیسی مرغیوں اور مٹن کڑاہی جیسے بکواس کھانے اور انار کے جوس جیسی “غریبوں والی” خوراک مہیا کرنے جیسا ظلم نہ کریں۔ انہیں ان کی پسند کے تیتر مہیا کیے جائیں۔
مرغوب تیتر اور نسل جاننے کے لیے آفتاب اقبال اور عمران ریاض سے رابطہ کیا جائے۔— Atif Tauqeer (@atifthepoet) February 15, 2025