لوئر کرم: فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کے لیے اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل، اسلحہ جمع کروانے کا عمل بھی جاری

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے، اور اس سے قبل ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث ہیں ان کے نام شیڈول فور میں ڈالنے فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والے افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بنکرز کو گرانے کے سلسلے کو بھی تیزی سے جاری رکھا جائےگا۔

ترجمان نے بتایا کہ امن معاہدے کے تحت قائم کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں متحارب فریقین کس بات پر متفق ہوئے؟ مسودہ سامنے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیا ڈیٹنگ ٹرینڈ: لوگ اپنے سابقہ پارٹنرز کے اے آئی ورژن بنانے لگے، ماہرین پریشان

وائٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ 2026: پاکستان کے ’ٹو ایلبو‘ مسٹری اسپنر عثمان طارق وارکشائر بیئرز میں شامل

بھارت: جالندھر میں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر زور دار دھماکا

یو اے ای کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسحاق ڈار کی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت

ملک بھر میں 20 ہزار ایچ آئی وی مریض ’لاپتا‘، 8 لاکھ ڈالر کی طبی امداد غائب

ویڈیو

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کراٹے کامبیٹ: پاکستان کے شاہ زیب رند نے یوایف سی فائٹر آندرے ایول کو ناک آؤٹ کر دیا

ریاض میں کرکٹ کا بڑا میلہ اختتام پذیر

کالم / تجزیہ

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا