نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یو اے ای پر ہونے والے یہ حملے قابلِ مذمت ہیں۔
The missile and drone attacks carried out yesterday against the United Arab Emirates are condemnable.
We stand with the brotherly people of UAE and express full solidarity with His Highness the President @MohamedBinZayed, His Highness Deputy Prime Minister/Foreign Minister…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 5, 2026
اسحاق ڈار نے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور یو اے ای کی قیادت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔














