بھارت: جالندھر میں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر زور دار دھماکا

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پنجاب فرنٹیئر ہیڈکوارٹر آف بارڈر سیکیورٹی فورس کے باہر ایک ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا قریباً شام 8 بجے شہر کی مصروف ترین سڑک پر ہوا جو بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کو امرتسر نئی دہلی قومی شاہراہ سے ملاتی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک متاثر ہوئی اور سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے۔

مقامی افراد کے مطابق انہوں نے موٹرسائیکل میں اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی جس کے فوراً بعد آگ لگ گئی، اور موٹرسائیکل کے پرزے بکھر گئے۔

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سینیئر افسران، فرانزک ٹیمیں، ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

جالندھر پولیس کمشنر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں کسی تخریب کاری یا دھماکا خیز مواد کے استعمال کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ ان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بی ایس ایف اور فرانزک ٹیمیں مشترکہ طور پر تحقیقات کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے مالک سے پوچھ گچھ جاری ہے جنہوں نے بتایا کہ گاڑی کی مکینیکل سروس باقی تھی، پولیس ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈلیوری کمپنی میں کام کرتا تھا اور وہ بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر گاڑی کھڑی کرکے واپس آ رہا تھا کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کل جالندھر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟