اداکار احمد علی اکبر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیوں کیا؟

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

احمد علی اکبر نے اپنی اہلیہ ماہم بتول  کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر چند تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ میرا دل، میری زندگی، میرا مان، میرا گھر۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مشہور ڈراما پری زاد کا عربی زبان میں ٹیزر جاری کر دیا گیا

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے۔

احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرنے پر انہیں مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جا رہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ احمد علی اکبرعالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جنہوں نے پری زاد ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے پری زاد نے اپنی منفرد کہانی سے پہلی ہی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا، احمد شہزاد

ڈرامہ پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کا مرکزی کردار پری زاد اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔ ڈرامہ پری زاد کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جاتا ہے۔

پری زاد کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ دیگر اداکاروں میں یمنی زیدی، اشنا شاہ، مشال خان، صبور علی، عروہ حسین،کرن تعبیراور نعمان اعجاز شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب