خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین وہ خود ہیں اور پرویز خٹک کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف کے حق میں سامنے آگئی
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آتا رہتا ہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ ہیں لیکن ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محمود خان نے کہا کہ پرویز خٹک آزاد حیثیت میں جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں خواہ وہ جے یو آئی میں شامل ہوجائیں یا جس پارٹی کا بھی حصہ بنیں ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے انتخابی منشور کا اعلان، عوام سے کیا وعدے کیے گئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ سب ان کے ماتحت رہ کرچکے ہیں اور ان کا رتبہ پارٹی میں ان افراد سے بلند تھا اس لیے ان کے ساتھ تو انہیں کام کرنا ہی نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان آجائیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مجھے بڑے اشارے ملتے ہیں لیکن میں اس وقت تک کچھ نہیں کہوں گا جب تک عمران خان نہیں آجاتے۔