مصطفیٰ قتل کیس: منشیات کی خریدوفروخت میں بین الاقوامی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین اور مختلف کوریئر کمپنیز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گرفتار ملزم ساحر حسن نے دوران تفتیش بڑے بڑے بزنس مینوں، سیاستدانوں اور دیگر کے نام اگل دیے ہیں۔ یہی نہیں ساحر نے 12 سے زائد کلائنٹس کے نام بھی تفتیشی ٹیم کو بتا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحر نے بتایا کہ وہ 5 سال سے ماڈلنگ اور 13 سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہے۔ 2 سال سے ویڈ فروخت کر رہا تھا جبکہ منیشات کا مکمل کاروبار بذریعہ اسنیپ چیٹ چلتا ہے۔ منشیات کی آن لائن رقم اپنے والد ساجد حسن کے مینیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا ہوں۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟

ساحر حسن نے بتایا کہ باذل اور یحییٰ سے منشیات لیکر فروخت کرتا ہوں۔ کورئیر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات منگوائیں۔ ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ روپے ادا کرتا ہوں۔ مہینے میں 2 مرتبہ ایک کلو سے زائد ویڈ منگواتا ہوں۔ ایک گرام ویڈ 10 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔ ویڈ کا وزن ڈیجیٹل اسکیل پر کرتا تھا۔

ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات

ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے جس کے بعد ریکارڈ میں ملزم کے ارمغان سے رابطے سامنے آئے ہیں، منشیات اور مصطفی کے قتل کے حوالے سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری طرف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ایس آئی یو نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش کے لئے مزید ریمانڈ درکار ہے جس پر عدالت نے ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔ ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات

ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ملزم ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا جس میں ان کا ارمغان سے رابطہ سامنے آیا تھا۔ ایس آئی یو نے ان سے اعلیٰ درجے کی چرس بھی برآمد کی تھی جو امپورٹڈ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں