’شارٹ ٹرم اغوا‘: لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ڈاکٹر کی بھاری رقم ہتھیا لی

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ایک ڈاکٹرکا ’شارٹ ٹرم اغوا‘ کرکے ان کی بینک میں موجود بھاری رقم نکلوالی۔

ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 3 ملزمان نے مختار حسین نامی ڈاکٹر کو ان کے گھر سے اغوا کیا اور پھر انہیں سڑکوں پر گھمانے کے دوران بینک سے رقوم نکلواتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرلیا

ڈاکٹر مختار حسین کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس 3 ملزم انہیں گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے، ملزمان نے گھر سے 3 موبائل  بھی  اٹھائے اور مجھے رنگ روڈ سمیت مختلف جگہوں پر گھماتے رہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم سے 5 لاکھ روپے زبردستی نکلوائے اور پولیس کو مطلع کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔ تینوں ملزمان نے واردات کے دوران اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں غیرمتوقع واقعہ رونما، پولیس کے خلاف سیاحوں کو لوٹنے کی شکایت درج

ڈاکٹر مختار حسین  کے مطابق ملزمان انہیں اپنے قبضے میں رکھ کر لوٹ مار کرتے رہے اور پھر فیروز پور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے شہری کے بیان پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی، وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

پاکستان اور گوگل کا محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی، عطا اللہ تارڑ

فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بلاول بھٹو کو ارسال کردی

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد