ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ناجائز حکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی۔

ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے، محمود اچکزئی

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتی ہیں، ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟

انہوں نے کہاکہ ہم اس ناجائز اسمبلی کو نہیں مانتے، اگر یہی انداز جاری رہا تو اپنی اسمبلی لگائیں گے۔

ہمارا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جو حکومت قائم ہے یہ عوام کی نمائندہ نہیں، جعلی حکمران آئین کے نام سے گھبراتے ہیں۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکمران عوام کی رائے سے گھبراتے ہیں، کل کی کانفرنس میں آئین اور معیشت پر بات ہوگی، موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد راستہ آئین پر عمل کرنے میں ہے۔

انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو روکا نہیں کیا جا سکتا، صاحبزادہ حامد رضا

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ کل کی کانفرنس ہر حال میں ہوگی، ہمارے بڑوں نے یہ ملک حاصل کیا تھا اور اب انہی کی اولادیں اسے محفوظ کریں گی۔ جمہور اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو روکا نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت ڈری اور سہمی ہوئی ہے، سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم پاکستان میں انسانی قوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے، حکومت ڈری اور سہمی ہوئی ہے۔

اس موقع پر ناصر شیرازی نے کہاکہ کل آئین و قانون کو ماننے والی قوتیں اسلام آباد میں جمع ہوں گی، اور یہ کانفرنس ہر حال میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں حکومت کی جانب سے اجازت نہیں مل سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں