صدر وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی اکوڑہ خٹک دھماکے کی مذمت

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے فوراً بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 4 افراد کی شہادت پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اعلیٰ قیادت نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، صدر مملکت آصف علی زارداری

صدر مملکت آصف علی زارداری نے خود کُش حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت اور دہشتگرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے۔ دہشتگرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔

ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم دہشتگردی کی کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے دھماکے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شہید

عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشتگردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے متعلقہ حکام سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ زخمی ہونے والے افراد کو بروقت ریسکیو کرکے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشتگردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دلخراش واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کے تمام دینی مدارس اور مراکز پر حملہ ہے، حافظ حمد اللہ

جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کی تمام دینی مدارس اور مراکز پر حملہ ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ہر اسلام پسند کا دل زخمی ہوا ہے۔ مولانا حامد الحق سنجیدہ اور باوقار محب وطن اسلام دوست شخصیت تھے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کی گئی ریاست میں مسلمان اور شعائرِ اسلام غیر محفوظ ہیں۔ مدارس پر حملے ناقابل برداشت، ریاست اور حکومت ذمہ دار ہیں۔ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نشانے پر کیوں ہیں؟ دینی مدارس کو نشانہ بنانا سنگین سازش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟